*وفا ایک لائق ستایش خصلت، ایک باوقار عادت اور بہترین اخلاق ہے؛ یہ آدمی کی پاکیزگیِ اصل قوی ترین دلیل اور عالی نسبی کی برہانِ روشن ہے
اَحَسِبَ النَّاسُ اَنۡ يُّتۡرَكُوۡۤا اَنۡ يَّقُوۡلُوۡۤا اٰمَنَّا وَهُمۡ لَا يُفۡتَـنُوۡنَ ۞ ( العنكبوت۔ 2)
*رکاوٹیں اور آزمائشیں تو سردی و گرمی کی طرح ہوتی ہیں ،جب بندہ جان لے کہ یہ لازمی ہی آئیں گی تو وہ ان کے آنے پر نہ تو غصہ کرتا ہے اور نہ ہی مایوس و غمگین ہوتا ہے
"اللہ کے بندے پر انعامات میں سے ایک بڑی نعمت سکون اور اطمینان کا نزول ہے؛ اور اِس کا ایک بڑا سبب ہر طرح کے حالات میں اللہ کی رضا پر راضی رہنا ہے
*"مصیبتیں اور بیماریاں پاکیزگی، اعلیٰ درجات اور رحمت کا ذریعہ ہیں۔ ان کے ذریعے انسان صبر اور خلوص سے اللہ کی طرف رجوع کرنا سیکھتا ہے۔
ہم اپنی مرضی سے لوگوں کے لئے دین کے نام پر آسانیاں تلاش نہیں کرتے ہیں بلکہ دین ہے ہی آسانیوں سے بھرا ہوا کہ جس میں کوئی حرج نہیں رکھا گیا ہے. لہذا جب بھی ہم دیکھتے ہیں کہ کوئی معاملہ غیر ضروری حرج اور تنگی پر مبنی ہے تو فوراً پہچان لیتے ہیں کہ یہ دین و شریعت کا حکم نہیں ہو سکتا ہے.













