Showing posts with label 5 ZarThoughts. Show all posts
Showing posts with label 5 ZarThoughts. Show all posts

Saturday, April 18, 2026

Surah Al Fatiha Full with Tajweed & Translation | Live Quran Class | ZarThoughts Quran Academy

 Surah Al Fatiha Full with Tajweed & Translation | Live Quran Class | ZarThoughts Quran Academy




🎙️  لیکچر  نمبر  01

سورہ الفاتحہ  | آیت 1 |

 اَلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ

⏱️ کل وقت: 30 منٹ

 INTRO

⏱️ (0:00 — 2:00 منٹ)

"بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ"

"اَلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ"

"السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

 "آج کا سیشن بہت special ہے۔

ہم آج قرآن کی وہ آیت پڑھیں گے جو آپ نے اپنی زندگی میں ہزاروں بار پڑھی ہے .

نماز میں، گھر میں، زبان پر 

لیکن آج شاید پہلی بار اس کو اندر سے سمجھیں گے۔

آج کے بعد جب بھی یہ آیت پڑھیں گے —

وہی الفاظ ہوں گے، لیکن feel بالکل مختلف ہوگی۔"

 PART 2

⏱️ (2:00 — 4:00 منٹ)

 "جب کوئی آپ کی تعریف کرے — آپ کو کیسا لگتا ہے؟"

"سچ بتاؤ — اچھا لگتا ہے ناں؟

ماں تعریف کرے — دل خوش ہو جاتا ہے۔

Teacher کہے well done — دن بن جاتا ہے۔

کوئی notice کرے — motivation مل جاتی ہے۔"

"اب ذرا سوچو 

اللہ نے اپنی پوری کائنات بنائی۔

آسمان، زمین، چاند، سورج، ہم سب 

اور پھر اپنی کتاب کا آغاز کیا 

تو پہلا لفظ کیا رکھا؟"

"اَلْحَمْدُ — یعنی تمام تعریفیں۔"

"اللہ نے کہا — میری تعریف کرو۔

یہ narcissism نہیں 

یہ سب سے بڑی حقیقت ہے۔

آج ہم جانیں گے — کیوں۔"

 PART 3:  

⏱️ (4:00 — 5:00 منٹ)

"آج ہم یہ کریں گے  

 لفظ بہ لفظ تجوید سیکھیں گے

 ہر لفظ کا مطلب سمجھیں گے

 اسکالرز کی تفسیر سنیں گے

 اپنی زندگی سے کنکشن بنائیں گے

 ایک عمل لے کر جائیں گے

"30 منٹ — لیکن میں promise کرتی ہوں 

یہ 30 منٹ آپ کی زندگی کے سب سے قیمتی 30 منٹ بنیں گے۔

بس ایک کام کرو 

جو بھی دل میں چل رہا ہے 

فون، فکر، کام 

سب ایک طرف رکھ دو۔

اگلے 30 منٹ صرف اللہ کے کلام کے ساتھ رہو۔"

"بِسْمِ اللہ — شروع کرتے ہیں۔"

PART 4: 

پوری آیت — تلاوت + ترجمہ

⏱️ (5:00 — 7:00 منٹ)

"سب سے پہلے پوری آیت سنو — صرف سنو، سمجھنے کی کوشش نہ کرو ابھی۔"

اَلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ

"اب اس کا مکمل ترجمہ:"

"تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں —

جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے۔"

"یہ صرف ایک جملہ نہیں 

یہ ایک اعلان ہے۔

ایک declaration ہے۔

آج ہم اسے توڑ توڑ کر سمجھیں گے۔"

PART 5: 

لفظ بہ لفظ  تجوید + ترجمہ

⏱️ (7:00 — 15:00 منٹ)

 لفظ نمبر 1: اَلْحَمْدُ

"پہلا لفظ ہے — اَلْحَمْدُ"

"پہلے تجوید سمجھو:"

اَلْ — یہاں لامِ قمری ہے

کیونکہ 'ح' قمری حروف میں سے ہے

یعنی لام ظاہر پڑھو — دبانا نہیں

حَ — یہ حرف وسطِ حلق سے نکلتا ہے

گلے کے بیچ سے — ہلکی گہرائی کے ساتھ

نہ بہت اندر سے، نہ منہ کے سامنے سے

مْدُ — م پر ہونٹ ملیں گے، صاف بند ہوں

د زبان کی نوک اوپر کے دانتوں کی جڑ سے

 اَلْحَمْدُ"

"اب مطلب:"

"حمد کا مطلب صرف Thank You نہیں 

یہ تین چیزوں کا مجموعہ ہے:"

1. تعریف — اللہ کی صفات پر

2. شکر — اللہ کی نعمتوں پر

3. محبت — دل سے، خوشی سے

"اردو میں Thank You کہتے ہو جب کوئی کچھ کرے —

لیکن حمد کہتے ہو کیونکہ اللہ کامل ہے —

چاہے وہ کچھ کرے یا نہ کرے۔"

"سوچو 

اگر اللہ نے آج تمہیں کوئی نئی نعمت نہ دی ہوتی 

پھر بھی کیا وہ تعریف کے لائق ہے؟"

"ہاں — کیونکہ وہ ہے ہی کامل

یہی فرق ہے Thank You اور الحمدللہ میں۔"

 لفظ نمبر 2: لِلَّهِ

"دوسرا لفظ — لِلَّهِ"

"تجوید:"

لِ — زیر کے ساتھ

لَّ — لام مشدد — ذرا رکو اس پر

هِ — آخر میں زیر

"یہاں بہت اہم rule ہے —"

"اللہ" سے پہلے اگر زیر ہو → لام باریک پڑھو (ترقیق)

 "اللہ" سے پہلے اگر زبر یا پیش ہو → لام موٹا پڑھو (تفخیم)

"یہاں لِلَّهِ — زیر ہے → باریک پڑھیں گے"

(ایک بار کلاس سے دہرائیں)

"مطلب: اللہ کے لیے "

"صرف اللہ کے لیے 

کسی اور کے لیے نہیں۔

یہ لام اختصاص کا لام ہے 

یعنی یہ حق صرف اللہ کا ہے، کسی اور کا نہیں۔"

 لفظ نمبر 3: رَبِّ

"تیسرا لفظ — رَبِّ"

"تجوید:"

رَ — زبان کی نوک اوپر کے تالو کے قریب

بِّ — ب مشدد — دونوں ہونٹ مل کر ذرا رکیں

(ایک بار دہرائیں)

"مطلب — رب"

"رب کا ترجمہ صرف 'Lord' نہیں —

رب وہ ہے جو:"

 پیدا کرے

 پالے

 سنبھالے

 بڑھائے

 مکمل کرے

"ماں بچے کو پالتی ہے  وہ بھی ایک طرح کی ربوبیت ہے 

لیکن اللہ کی ربوبیت؟

وہ تمہیں اس وقت بھی پال رہا ہے جب تم سو رہے ہو 

جب تم اسے بھول جاتے ہو 

جب تم اس سے منہ موڑ لیتے ہو 

پھر بھی دل چل رہا ہے، سانس آ رہی ہے۔"

لفظ نمبر 4: الْعَالَمِينَ

"چوتھا لفظ — الْعَالَمِينَ"

"تجوید:"

اَلْ   یہاں لامِ قمری 

ع قمری حروف میں ہے → لام ظاہر

عَا   ع گلے کے نچلے حصے سے م آواز میں گہرائی

لَمِيْنَ — ی مدّ — ذرا کھینچو

(ایک بار دہرائیں)

"مطلب: تمام جہان "

"عالمین   صرف انسان نہیں 

جنات، فرشتے، جانور، پودے، پانی، ہوا 

جو کچھ بھی exist کرتا ہے 

سب کا رب اللہ ہے۔"

"تم اکیلے نہیں ہو 

تمہاری ہر سانس، ہر دھڑکن 

ایک ایسے رب کی نگرانی میں ہے

جو پوری کائنات کا رب ہے 

لیکن پھر بھی تم پر نظر رکھتا ہے۔"

PART 6: 

پوری آیت کا مکمل ترجمہ

⏱️ (15:00 — 16:00 منٹ)

اَلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ

"لفظ بہ لفظ ترجمہ:"

لفظ

ترجمہ

اَلْحَمْدُ

تمام تعریفیں

لِلَّهِ

اللہ کے لیے (صرف اللہ کے لیے)

رَبِّ

جو رب ہے

الْعَالَمِينَ

تمام جہانوں کا

"مکمل ترجمہ:"

"تمام تعریفیں صرف اللہ کے لیے ہیں — جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے۔"

 PART 7: 

تفسیر — اسکالرز کی روشنی میں

⏱️ (16:00 — 21:00 منٹ)

"اب تفسیر 

 اس آیت میں کیا چھپا ہے۔"

 امام ابن کثیر رحمہ اللہ کہتے ہیں:

"'الحمد' میں شکر بھی ہے اور تعریف بھی —

لیکن شکر صرف نعمت پر ہوتا ہے،

تعریف نعمت کے بغیر بھی ہوتی ہے۔

اس لیے 'حمد' شکر سے زیادہ بڑا لفظ ہے۔"

"یعنی  اللہ کی تعریف کرو چاہے تمہارے پاس نعمت ہو یا نہ ہو 

کیونکہ وہ خود تعریف کے لائق ہے۔"

 امام ابن القیم رحمہ اللہ کہتے ہیں:

"الحمدللہ کہنا اللہ کی ان تین صفات کو تسلیم کرنا ہے:"

 وہ کامل ہے — ہر عیب سے پاک

 وہ محبوب ہے  ہم اس سے محبت کرتے ہیں

 وہ منعم ہے  نعمتیں دینے والا

"جب تم الحمدللہ کہتے ہو —

تم یہ تینوں چیزیں ایک ساتھ کہہ رہے ہوتے ہو

بغیر جانے بھی۔"

 امام فخر الدین رازی رحمہ اللہ کہتے ہیں:

"'رَبِّ الْعَالَمِينَ' میں اللہ نے اپنا تعارف 'رب' سے کرایا —

بادشاہ سے نہیں، مالک سے نہیں 

رب سے۔

کیونکہ رب وہ ہے جو پالتا ہے، سنبھالتا ہے 

یعنی اللہ کا پہلا تعارف محبت اور پرورش سے ہے  خوف سے نہیں۔"

"اللہ نے کہا — میں تمہارا رب ہوں 

یعنی میں تمہیں پال رہا ہوں 

یہ ایک باپ کا اپنے بچے سے تعارف ہے —

یہ ایک آقا کا اپنے غلام سے نہیں۔"

 PART 8: 

حدیث

⏱️ (21:00 — 22:30 منٹ)

"اب سنو — نبی ﷺ نے الحمدللہ کے بارے میں کیا فرمایا:"

"اَلْحَمْدُ لِلَّهِ تَمْلَأُ الْمِيزَانَ"

"الحمدللہ میزان کو بھر دیتا ہے۔"

(صحیح مسلم)

"سوچو 

قیامت کے دن اعمال تُلیں گے 

اور یہ دو الفاظ 

میزان کو بھر دیں گے۔"

"یہ دو الفاظ ہیں 

اَلْحَمْدُ لِلَّهِ

اور یہ اتنے بھاری ہیں کہ پورا پلڑا بھر دیں 

لیکن ہم انہیں کتنی بے دھیانی سے کہتے ہیں؟"

 PART 9:

 ڈیلی لائف کنکشن

⏱️ (22:30 — 26:00 منٹ)

قرآن کیا کہہ رہا ہے اور ہم کیا کر رہے ہیں۔"

 Example 1:

"صبح آنکھ کھلی 

کیا پہلا خیال تھا؟

فون چیک کرنا؟ کام کی فکر؟

قرآن کہتا ہے  پہلا لفظ یہ ہونا چاہیے 

اَلْحَمْدُ لِلَّهِ — کہ میں زندہ ہوں۔"

 Example 2:

"آپ کا plan cancel ہوا 

exam میں نمبر کم آئے 

کوئی چیز نہیں ملی جو چاہتے تھے 

ہم کیا کہتے ہیں؟

'اللہ نے نہیں دیا' اور دل ناراض ہو جاتا ہے۔

لیکن قرآن کہتا ہے 

الحمدللہ رب العالمین 

وہ صرف تمہارا رب نہیں 

وہ پوری کائنات کا رب ہے 

اسے معلوم ہے کہ تمہارے لیے کیا بہتر ہے۔"

 Example 3:

"ایک شخص کے ساتھ accident ہوا 

گاڑی ٹوٹ گئی 

لیکن وہ بچ گیا 

اس نے کہا  الحمدللہ۔

کسی نے پوچھا  کیسے شکر کرتے ہو؟ گاڑی تو ٹوٹ گئی 

اس نے کہا 

'گاڑی ٹوٹی  میں نہیں ٹوٹا۔

الحمدللہ۔'"

"یہ ہے الحمدللہ 

ہر حال میں 

کیونکہ اللہ رب العالمین ہے 

وہ جانتا ہے، ہم نہیں جانتے۔"

 PART 10: 

عمل کے پوائنٹس

⏱️ (26:00 — 28:00 منٹ)

"اب last part 

آج کا سبق صرف سننے کے لیے نہیں 

قرآن عمل مانگتا ہے۔

آج تین کام کرنے ہیں:"

عمل نمبر 1: شعوری الحمدللہ

"آج پورے دن  ہر کام کے بعد 

consciously الحمدللہ کہنا ہے۔

پانی پیا   الحمدللہ

کھانا ملا  الحمدللہ

کوئی مشکل آئی الحمدللہ

صرف زبان سے نہیں 

دل کو ایک سیکنڈ لگانا ہے۔"

عمل نمبر 2: چھوٹی نعمت ڈھونڈو

"آج رات سونے سے پہلے 

ایک ایسی نعمت لکھو

جس پر آپ نے پہلے کبھی الحمدللہ نہیں کہا 

آنکھیں، سانس، کوئی رشتہ، کوئی چھوٹی سی خوشی 

لکھو اور اللہ کا شکر ادا کرو۔"

 عمل نمبر 3: رات کا ایک منٹ

"رات سونے سے پہلے 

صرف ایک منٹ 

آنکھیں بند کرو اور سوچو:

'آج اللہ نے مجھے کیا کیا دیا؟'

پھر دل سے کہو  اَلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ"

 PART 11:  

CLOSING

⏱️ (28:30 — 30:00 منٹ)

"آج ہم نے صرف ایک آیت پڑھی 

لیکن اس ایک آیت میں پوری زندگی کا فلسفہ ہے 

ہر حال میں اللہ کی تعریف 

کیونکہ وہ رب ہے 

وہ جانتا ہے 

وہ پال رہا ہے 

ہمیں بس یقین رکھنا ہے۔"

"آج کے بعد 

جب بھی نماز میں یہ آیت پڑھو 

محسوس کرو کہ تم کیا کہہ رہے ہو۔"

"اگر آج کی بات نے آپ کے دل کو چھوا 

تو ایک کام کریں 

یہ لیکچر کسی ایک انسان تک پہنچائیں 

کیونکہ علم بانٹنا بھی صدقہ ہے۔"

"اَلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ"

"جزاکم اللہ خیراً —"

"السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔"

Thursday, January 15, 2026

The Manners Of Recitation of Quran

 

The Manners of Recitation :
When Anas (R A)
was asked about the recitation of the Prophet (S A W),he said : "He would elongate it, so when he read 'Bismillah-ir-Rahman', he would elongate Allah, ar- Rahman & ar- Raheem." (al Bukhari)

The recitation of the Qur’an is not merely reading words; it is an act of reverence, calmness, and love. When Anas (R.A) was asked about the recitation of the Prophet Muhammad (S.A.W), he explained that the Prophet would recite with elongation and beauty. While reciting “Bismillah-ir-Rahman-ir-Raheem,” he would gently elongate Allah, Ar-Rahman, and Ar-Raheem. This Sunnah teaches us to recite the Qur’an with reflection, tranquility, and respect for every word.

قرآن کی تلاوت صرف الفاظ کا پڑھنا نہیں بلکہ ادب، محبت اور ٹھہراؤ کا نام ہے۔ حضرت انسؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ قرآن مجید کو ٹھہر ٹھہر کر، خوبصورت انداز میں تلاوت فرمایا کرتے تھے، یہاں تک کہ “بسم اللہ الرحمٰن الرحیم” میں اللہ، الرحمٰن اور الرحیم کو واضح طور پر کھینچ کر پڑھتے تھے۔ یہ ہمیں سکھاتا ہے کہ قرآن پڑھتے وقت دل حاضر ہو، آواز میں نرمی ہو اور ہر لفظ کے حق کو ادا کیا جائے۔ 💛📖✨

#Zarthoughs
#QuranRecitation #MannersOfRecitation #Sunnah #ProphetMuhammad#BeautifulTilawah #QuranLove #IslamicReminder #Hadith #Bismillah #RahmanRaheem #QuranReflection #SpiritualPeace  #IslamWorldwide  #MuslimUmmah #Pakistan  #GlobalIslam #Faith #HeartTouching 

Sunday, December 14, 2025

قرآن کریم کی سورت کا تعارف






قرآن کریم کی سورت کا تعارف

 *سورت نمبر: 45* 

 *سورۃ جاثیه* 

تعارف

اس سورت میں بنیادی طور پر تین باتوں پر زور دیا گیا ہے۔ ایک یہ کہ اس کائنات میں ہر طرف اللہ تعالیٰ کی قدرت کاملہ اور حکمت بالغہ کی اتنی نشانیاں پھیلی ہوئی ہیں کہ ایک انسان اگر معقولیت کے ساتھ اُن پر غور کرے تو اس نتیجے پر پہنچے بغیر نہیں رہ سکتا کہ اس کائنات کے خالق کو اپنی خدائی کے انتظام میں کسی شریک کی کوئی ضرورت نہیں ہے، لہذا اُس کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرا کر اُس کی عبادت کرنا سراسر بے بنیاد بات ہے۔ دوسرے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا گیا ہے کہ آپ کو شریعت کے کچھ ایسے احکام دیئے گئے ہیں جو پچھلی امتوں کو دیئے ہوئے احکام سے کسی قدر مختلف ہیں۔ چونکہ یہ سارے احکام اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہیں، اس لئے اس پر کسی کو تعجب نہیں ہونا چاہئے۔ تیسرے اس سورت میں قیامت کے ہولناک مناظر کا نقشہ کھینچا گیا ہے۔ اسی سلسلے میں آیت نمبر ۲۸ میں فرمایا گیا ہے کہ قیامت کے دن لوگ اتنے خوف زدہ ہوں گے کہ ڈر کے مارے گھٹنوں کے بل بیٹھ جائیں گے ۔ ” جاثیه عربی زبان میں اُن لوگوں کو کہتے ہیں جو گھٹنے کے بل بیٹھے ہوں۔ اسی لفظ کو سورت کا نام بنادیا گیا ہے۔

Wednesday, January 22, 2025

Surha AnNaba Ayat 4,5

 


رب سے جڑنے کا سفر 

ZarThoughts International Islamic Online Learning Institute

AlQuran Juzz 30 Chapter 78 Verse 04,05

This Verse is ;

كَلَّا سَيَعْلَمُونَ ثُمَّ كَلَّا سَيَعْلَمُون _

Translation:

Nay, they will come to know! Nay, again, they will come to know!

Explanation:

This verse is a severe threat and a direct warning from Allah to those who reject the truth and deny the Day of Judgment.
The word _"كَلَّا"_ (Kalla) is an Arabic word that means "Nay" or "No". It's used to emphasize the negation of something.
The phrase _"سَيَعْلَمُونَ"_ (Sayal'amuna) means "they will come to know" or "they will realize". It's in the future tense, indicating that the realization will come later.
So, the verse is essentially saying:
"No, they will come to know! No, again, they will come to know!"
The repetition of the phrase _"كَلَّا سَيَعْلَمُونَ"_ is to emphasize the certainty of the warning. It's like Allah is saying:
"Don't think you can escape the consequences! You will come to know the truth, and you will realize the severity of your actions!"
This verse is a warning to those who reject the truth, and it's a reminder to believers to stay on the right path.


In essence, this verse is a powerful reminder of Allah's justice and the consequences of our actions.



*رب سے جڑنے کا سفر*

Surah Al Fatiha Full with Tajweed & Translation | Live Quran Class | ZarThoughts Quran Academy

 Surah Al Fatiha Full with Tajweed & Translation | Live Quran Class | ZarThoughts Quran Academy 🎙️  لیکچر  نمبر  01 سورہ الفاتحہ  | آیت...