Tuesday, January 7, 2025

ایصال ثواب ZarThoughts

🌸ایصالِ ثواب🌸 🌸رسول اللہ ﷺنے فرمایا: جب انسان فوت ہوجاتا ہےتو *تین* اعمال کے سوا اس کے تمام اعمال کا سلسلہ منقطع ہوجاتا ہے۔ ◀صدقہ جاریہ ◀وہ علم جس سے نفع اٹھایا جاتا رہے۔ ◀نیک اولاد جو اس کے لیے دعا کرتی ہے 🌸صدقہ جاریہ🌸 صدقہ جاریہ سے مراد خیر و بھلائ کےان کاموں میں مال خرچ کرناہے جن سے لوگوں کو فائدہ پہنچے۔ جیسے 🌸مسجد 🌸اسکول 🌸مدرسہ 🌸مسافر خانہ 🌸ہسپتال کی تعمیر 🌸کوئ مفید دوا بنانا 🌸پانی پلانے کا انتظام 🌸کنواں کھوانا 🌸سایہ دار یا پھل دار درخت لگوانا وغیرہ 🌸مسجد تعمیر کرنا🌸 رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ”جس نے اللہ کے لیے قطات (پرندے) کے گھونسلے جتنی یا اس سے بھی چھوٹی مسجد بنائ تو اللہ تعالی اس کے لیے جنت میں گھر تیار کریں گے“ *سنن ابی ماجہ۔738* رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: “جو شخص اللہ کے لیے کوئ مسجد بناۓ گا تو اللہ تعالی اس کے لیے اسی طرح کا ایک گھر جنت میں بنادے گا“ *صحیح مسلم۔1189* 🌸پانی کا انتظام کرنا🌸 رسول اللہﷺ نے فرمایا: “جس نے کوئ کنواں کھدوایا پھر جو بھی پیاسا جاندار اس میں سے پانی پیے گا خواہ وہ جن ہو۔انسان ہو یا کوئ پرندہ تو قیامت تک اللہ تعالی اس شخص کو اجر دیتا رہے گا“ *صحیح الترغیب و الترھیب۔271* کنواں کھدوانے کے علاوہ دیگر طریقوں کے ذریعے پانی کا انتظام کرنا بھی باعث ثواب ہے۔ مثلا ہینڈ پمپ اور الیکٹرک کولر لگانا 🌸درخت لگانا🌸 رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: “جس مسلمان نے کوئ درخت لگایا تو جو اس درخت سے کچھ کھا گیا وہ اسکے لیے صدقہ ہے۔جو اس میں سے چوری ہوگیا وہ بھی اس کے لیے صدقہ ہے۔جو درندوں نے کھا لیا وہ بھی اسکے لیے صدقہ ہے اور جو بھی اس میں کمی کرے گا مگروہ بھی اسکے لیے صدقہ ہوگا“ *صحیح مسلم۔3968* 🌸مسافروں کی ضروریات کا خیال رکھنا🌸 نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”یہ مال سر سبز و شیریں ہے اور مسلمان بہترین ساتھی ہے جب کہ اس میں سے مسکین۔یتیم اور مسافر کو دیا جاۓ“ *صحیح البخاری۔1465* 🌸نفع بخش علم🌸 🌸قرآن و حدیث کی تعلیم دینا۔ 🌸امر بالمعروف و نہی عن المنکر کرنا۔ 🌸دین کی نشر و اشاعت کے دیگر کام جیسے مستند دینی کتب لکھنا۔درس و تدریس پر مشتمل کیسٹس اور سی ڈیز کی تیاری۔ 🌸مفید سائنسی ایجاد وغیرہ🌸۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: “بے شک اللہ۔اس کے فرشتے۔آسمانوں اور زمیں کی ہر چیز یہاں تک کہ اپنے بلوں میں موجود چیونٹیاں اور مچھلیاں لوگوں کو خیر کی تعلیم دینے والے کے لیے دعا کرتی ہیں۔“ *سنن الترمزی۔2685* 🌸نیک اولاد اولاد کی صحیح تربیت والاقیامت تک اس کی کمائ وصول کرتا رہے گا۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: “بلاشبہ اللہ تعالی جنت میں نیک آدمی کا درجہ بلند فرماتا ہے تو وہ عرض کرتا ہے: “اے میرے رب!یہ درجہ کیسے حاصل ہوا؟تو اللہ تعالی فرماتا ہے:تیری اولاد کی تیرے لیے دعاۓ مغفرت ہے“ *مسند احمد۔ج۔(10610-16)*

No comments:

Post a Comment

*رب سے جڑنے کا سفر*

Surah Al Fatiha Full with Tajweed & Translation | Live Quran Class | ZarThoughts Quran Academy

 Surah Al Fatiha Full with Tajweed & Translation | Live Quran Class | ZarThoughts Quran Academy 🎙️  لیکچر  نمبر  01 سورہ الفاتحہ  | آیت...