Thursday, August 15, 2024

Great Motivation


 * رب کائنات نے انسانوں کو اپنی بندگی اور عبادت کے لیے پیدا کیا،  یہی انسان کی زندگی کا مقصد ہونا چاہیے۔ جب کوئی بھی شخص اللہ کى غلامی سے نکل کر ،لوگوں کی غلامی اختیار کرتا ہے تو وہ مسائل اور مشکلات کا سامنا کرتا ہے ۔

آج کا یہ سبق سن کر میں سوچتی رہی میری زندگی میں ایسا کیا خلا پیدا ہو گیا کہ میں اللہ کی  قدرت اور عظمت کو دیکھتے ہوئے ، آسمان اور زمین میں رب کائنات کی پھیلی ہوئی نشانیوں کو دیکھنے کے بعد بھی میں اس کی عظمت اپنے دل میں محسوس نہ کر سکی اور اس کی عبادت کی طرف نہ بڑھ سکی؟

انسان کی فطرت میں ہے کہ وہ سکون حاصل کرنے کے لیے اور اس کی تلاش میں ہر ممکن کوشش اختیار کرتا ہے لیکن ایسا کیا ہوا کہ اس دھوکے کی زندگی اور فانی دنیا کی رونقوں  میں  کھو کر مجھے سکون نہ مل سکا؟ میں عبادات میں لذت محسوس نہ کر سکی؟

انسان کی فطرت میں ہے کہ جب وہ کسی کو بڑا سمجھتا ہے، اس سے محبت کرتا ہے، وہ اس کے سامنے اپنے آپ کو چھوٹا سمجھتا ہے تو آخر کیا ہوا کہ میں نے اپنے آپ کو رب کائنات کے سامنے  چھوٹا نہ سمجھا ؟میری نمازوں میں کیفیت کیسی ہوتی ہے؟ 


میں نے یہ کیوں نہ جاننے کی کوشش کی کہ وہ رب تو بہت زیادہ نوازتا ہے تو میں کیوں آخر اس سے نہیں مانگتی اور میں لوگوں سے مانگتی ہوں ؟


جب مال کی محبت نے مجھے عبادات سے غافل کر دیا تو میں نے اپنی زندگی کا مقصد کھو دیا ۔


یہ زندگی ایک محدود وقت کے لیے اللہ تعالٰی نے مجھے دی ہے تاکہ میں اپنی عبادات کے ارد گرد اپنی زندگی کی ضروریات پوری کر سکوں اور انسان کی بہتری اسی میں ہے کہ وہ اپنی خواہشات میں کمی سے کمی ہی کرتا چلا جائے اور آخرت کو مدنظر رکھ کر زندگی گزارے۔


موت ایک حقیقت ہے اور یہ ایک process ہے جو ماں کے رحم سے شروع ہو گیا تھا۔ ہر  گزرنے والا دن اس بات کا احساس دلاتا ہے کہ زندگی کا ایک دن اور کم ہو گیا اور موت سے ایک دن اور ہم قریب ہو گئے... میں نے اپنی قبر کی وحشت کے لیے کیا ساز و سامان تیار کیا ؟


میں سوچتی رہی کہ مجھے دنیا کی ہر چیز سے،ہر  انسان سے بڑھ کر اللہ سے محبت ہونی چاہیے اور انسانوں اور چیزوں سے محبت بھی صرف اللہ ہی کی خاطر ہو اور یہ ایسی محبت ہو جو اللہ کی عبادت میں مزید بہتری لا سکے۔


رب کائنات سے دعا ہے کہ وہ ہمارے دل کو اپنی محبت سے بھر دے اور ہمیں ہماری زندگی کا مقصد دکھا اور سجھا دے تاکہ جب ہم آخرت میں جائیں تو اپنی دنیا کی زندگی پر افسردہ نہ ہوں۔آمین


*وَمَنْ أَعْرَضَ عَن ذِكْرِي فَإِنَّ لَهُ مَعِيشَةً ضَنكًا وَنَحْشُرُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَعْمَىٰ*

Motivational Story

 

شادی کے دوسرے دن میاں نے اپنی بیوی سے ناشتہ میں انڈہ کھانے کی فرمائش کر دی، بیوی نے خوشی خوشی آملیٹ تیار کر دیا مگر تنقیدی شوہر نے اعتراض لگایا کہ انڈہ تو اچھا ہے مگر میرا دل تو فرائی انڈے کا تھا، بیوی کو افسوس ہوا کہ وہ شوہر کی خواہش پر پوری نہیں اتر سکی ،

اگلی صبح بیوی نے شوہر کے کہنے سے پہلے ہی فرائی انڈہ پیش کیا تو تنقیدی شوہر نے پھر سے تنقید کر ڈالی کہ بیگم انڈہ تو اچھا ہے مگر آج میرا دل آملیٹ کھانے کا تھا، بیوی بیچاری پھر سے شرمندہ ہو گئی اور اگلی صبح ڈرتے ڈرتے آملیٹ اور فرائی دونوں انڈئے پیش کیے، شوہر تو تنقیدی تھا ہی اس نے دونوں انڈے غور سے دیکھے اور ناراض ہوتے ہوے کہا کہ بیگم میری اپنی رائے اور پسند پر تم کبھی نہیں اتر سکتی میری رائے کے مطابق جو انڈہ فرائی کرنا تھا وہ تم نے آملیٹ بنا دیا اور جس انڈے کو تم نے آملیٹ بنایا اسکو فرائی کرنا تھا…

ہمارے معاشرے میں ایسے بہت سے ذہین لوگ موجود ہوتے ہیں جن کا کام صرف اور صرف تنقید کرنا ہوتا ہے، وہ ہر عمل کو صرف اپنی نظر سے دیکھتے ہیں اور پھر اس پر بحث کرتے ہوئے اپنی ذاتی پسند نا پسند کی وضاحت کر ڈالتے ہیں جو کہ انکی نظر میں ہتمی اور سہی ہوتی ہے،

ایسے لوگوں سے بحث کر کے جیتا نہیں جا سکتا ہاں مگر خاموشی ضرور اختیار کی جاسکتی...!!

Sunday, July 21, 2024

تلاوت قرآن کے آداب

اخلاق حملة القرآن 

 *قرآن پڑھنے کے آداب*



▫️قرآن مجید کو مصحف سے دیکھ کر پڑھنا چاہیے کیونکہ اس کی بہت فضیلت ہے۔

▫️مصحف کو باوضو ہو کر پکڑنا چاہیے۔وضو کے بغیر مصحف کو  دیکھ کر قرآن پڑھا جا سکتا ہے۔

▫️دوران قرآت جمائی آئے تو قرات کو روک لینا چاہئے۔

▫️دوران قرآت آیت سجدہ آئے تو سجدہ کرنے کا اہتمام کرنا چاہیے ۔

▫️سجدہ تلاوت کرنا اللہ کو راضی کرنے والا اور شیطان کو غصہ دلانے والا عمل ہے۔

▫️جو شخص راستے میں چلتا ہوا قران پڑھ رہا ہو اور آیت سجدہ آ جائے تو قبل رخ منہ کرلے اور سر کے اشارے سےاسی وقت سجدہ کر لے ۔

▫️قرآن پڑھتے ہوئے غوروفکر کرنا اور دلوں کو غافل کرنے والی چیزوں سے اپنی نگاہوں کی حفاظت کرنا

▫️تلاوت قرآن کے وقت ہر دوسرا کام چھوڑ دے تاکہ مکمل یکسوئی سے تلاوت کر سکے ۔ 

▫️قرآن کے فہم کو حاضر دماغی سے لے اور رب کے کلام کے علاؤہ  کسی اور چیز میں مشغول نہ ہو۔ 

▫️قرآن میں تدبر لازم ہے۔۔ تدبر کے بغیر نصیحت حاصل نہیں کی جا سکتی۔۔۔

 *كِتٰبٌ اَنۡزَلۡنٰهُ اِلَيۡكَ مُبٰرَكٌ لِّيَدَّبَّرُوۡۤا اٰيٰتِهٖ وَلِيَتَذَكَّرَ اُولُوا الۡاَلۡبَابِ* ۞ (ص۔ 29)

▫️سب سے اہم الفاظ کے معانی سمجھنا ،اللہ تعالیٰ کی مراد سمجھنا ،احکامات کو سمجھنا کہ کیا کرنا ہے اور کیا نہیں کر سکتے۔  تدبر  کے لیے دل کو صرف قرآن میں مشغول کرے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے دو دل نہیں بنائے۔تلاوت قرآن کے وقت کسی اور طرف توجہ کرنے سے تدبر نہیں ہو سکتا۔

▪️نافع کہتے ہیں "ابن عمر جب تلاوت کرتے تو کوئی اور بات زبان پر نہ لاتے یہاں تک کہ  تلاوت مکمل کرلیتے"

یہ نہیں کہ ایک ایت پڑھی اور کسی سے بات کر لی یا میسج کا جواب دینے لگ گئے یا آنے جانے والے کو دیکھنے لگ گئے ۔۔.

▪️غزوہِ ذات الرقاع میں جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کون پہرہ دے گا تو ایک مہاجر اور ایک انصاری کھڑے ہوئے۔ دونوں نے طے کیا کہ باری باری پہرہ دیں گے، مہاجر لیٹ گیا اور انصاری نماز پڑھنے لگااور ساتھ پہرہ دینے لگا۔جب مشرک نے تیر مارا تو انصاری نے جسم سے تیر نکال دیا اور نماز جاری رکھی یہاں تک کہ مشرک نے تین تیر مارے اس نے رکوع اور سجدہ کیا۔اتنے میں مہاجر جاگ گیا اور دیکھا کہ انصاری لہو لہان ہے، تو کہا سبحان اللہ تم نے مجھے پہلے تیر پر پی کیوں نہ جگا دیا ۔۔اس نے جواب دیا *میں ایک سورۃ پڑھ رہا تھا میرا دل نہ چاہا کہ میں اسے ادھورا چھوڑ دوں*

▫️اپنا جائزہ لینا۔۔میں تلاوت قرآن کے وقت کتنی فوکس ہوتی ہوں کتنا غوروفکر کرتی ہوں؟

▫️قرآن پڑھتے ہوئے رحمت والی آیت پڑھے تو اللہ کی رحمت کا سوال کرے"اللہم انی اسئلک من فضلک ورحمتک" ۔۔اور جب عذاب کی آیت ہو تو اللہ سے اس کی آگ سے پناہ طلب کرے "اللہم انی اعوذبک من النار"   اور جس آیت میں اللہ تعالیٰ کی پاکیزگی بیان کی گئی ہو تو اللہ کی تسبیح بیان کرے اور اللہ کی تعظیم کرے ۔۔ایسی آیت ہو جس میں اللہ کی طرف کوئی بات منسوب کی گئی ہو جیسے اللہ نے بیٹا بنایا ہے یا اللہ کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں تو کہے سبحان اللہ ۔۔میں اللہ کو ایسی باتوں اور تمام نقائص سے پاک قرار دیتی ہوں۔

 *اللھم ارزقنی التفکر والتدبر بما یتلوہ لسانی من کتابک، والفھم له والمعرفة بمعانیه ، والنظر فی عجائبه والعمل بذالک ما بقیت، انک علی کل شئی قدیر .*

Thursday, July 18, 2024

اللّٰہ سب سے بڑا ہے* ۔

 *اللّٰہ اکبر*

*اللّٰہ سب سے بڑا ہے* ۔

ZarThoughts


 *کس سے بڑا ہے؟* 


ہر چیز سے بڑا ہے۔ ہر اس چیز سے بڑا ہے، جس سے آپ کو خوف آتا ہے۔ ہر اس مشکل سے بڑا ہے، جس کا آپ شکار ہیں۔ ہر اس پریشانی سے بڑا ہے، جو آپ کو در پیش ہے۔ ہر اس بیماری سے بڑا ہے، جو ابھی آپ کو لاحق ہے۔ وہ ہر ہر چیز سے بڑا ہے۔ 

اسے پکاریں وہ آپ کی سنے گا، وہ آپ کو جواب دے کا۔ وہ آپ کے خوف، مشکلات، پریشانیوں، بیماریوں، ہر چیز سے بڑا ہے۔ وہ ہی ان سب کو دور کرے گا۔ 

*اس کو پکار کر تو دیکھیں!!* 

نماز کے لیے کھڑے ہونے سے پہلے یہ سب چیزیں دماغ میں لائیں اور پھر سوچیں کہ میرا اللّٰہ تو اس سب سے بڑا ہے۔ اور اس سوچ کے ساتھ نماز پڑھیں۔ پھر ان شاءاللہ آپ کی نماز میں بہتری آۓ گی۔

 *تقبل منا ومنکم صالح الاعمال* 

Saturday, June 15, 2024

**رب سے جڑنے کا سفر**

*وفا ایک لائق ستایش خصلت، ایک باوقار عادت اور بہترین اخلاق ہے؛ یہ آدمی کی پاکیزگیِ اصل قوی ترین دلیل اور عالی نسبی کی برہانِ روشن ہے

اَحَسِبَ النَّاسُ اَنۡ يُّتۡرَكُوۡۤا اَنۡ يَّقُوۡلُوۡۤا اٰمَنَّا وَهُمۡ لَا يُفۡتَـنُوۡنَ ۞ ( العنكبوت۔ 2)

*رکاوٹیں اور آزمائشیں تو سردی و گرمی کی طرح ہوتی ہیں ،جب بندہ جان لے کہ یہ لازمی ہی آئیں گی تو وہ ان کے آنے پر نہ تو غصہ کرتا ہے اور نہ ہی مایوس و غمگین ہوتا ہے

"اللہ کے بندے پر انعامات میں سے ایک بڑی نعمت سکون اور اطمینان کا نزول ہے؛ اور اِس کا ایک بڑا سبب ہر طرح کے حالات میں اللہ کی رضا پر راضی رہنا ہے

*"مصیبتیں اور بیماریاں پاکیزگی، اعلیٰ درجات اور رحمت کا ذریعہ ہیں۔ ان کے ذریعے انسان صبر اور خلوص سے اللہ کی طرف رجوع کرنا سیکھتا ہے۔

ZarThoughts

**رب سے جڑنے کا سفر**
*اس سیڑھی پہ چڑھنے کا معاملہ آہستہ بھی ہو سکتا ہے ، کچھ دیر کے لیے تھم بھی سکتا ہے لیکن اس سے اترنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔*

ہم اپنی مرضی سے لوگوں کے لئے دین کے نام پر آسانیاں تلاش نہیں کرتے ہیں بلکہ دین ہے ہی آسانیوں سے بھرا ہوا کہ جس میں کوئی حرج نہیں رکھا گیا ہے. لہذا جب بھی ہم دیکھتے ہیں کہ کوئی معاملہ غیر ضروری حرج اور تنگی پر مبنی ہے تو فوراً پہچان لیتے ہیں کہ یہ دین و شریعت کا حکم نہیں ہو سکتا ہے.


Monday, June 10, 2024

**رب سے جڑنے کا سفر**

 *یَا رَبِّیْ تَقَبَّلْ حَیَاتِیْ فِیْ سَبِیْلِکَ* 

 اے میرے رب! میری زندگی کو اپنی راہ میں قبول فرما لے 

  آمین ثم آمین



ZarThoughts

اے میرے اللہ، خواہشات بھی وہی دل میں ڈالنا جس پر آپ راضی ہوں..


_آمین یا رب العالمین..

ZarThoughts

نظر کی حفاظت کیجئے
جو آنکھ اللّٰه کے دیدار کی منتظر ہو وہ پھر نا محرم کی طرف کیوں کر اٹھے؟؟؟
سماعت کی حفاظت کیجئے
جو کان اللّٰه سے قرآن سننا چاہتے ہوں ان میں میوزک کیونکر داخل ہو؟؟؟
دل کی حفاظت کیجئے
جو دل اپنے اندر اللّٰه کی محبت چاہتا ہو اس میں پھر اللّٰه کی مخلوق سے نفرت،بغض،کینہ کیوں کر ہو؟؟؟
خیالات کی حفاظت کیجئے 
جو دماغ اللّٰه کی جنت کو سوچا کرتا ہو اس کے اندر پھر اللّٰه اور اس کی مخلوق سے بد گمانیاں کیوں کر پیدا ہوں؟؟؟
خود کی حفاظت کیجئے
جب پورا وجود اللّٰه کی عطا اور امانت ہو پھر اسے دنیا کے حوالے کیوں کر کیا جائے؟؟؟

_سوچنے کا وقت ابھی ملا ہوا ہے اس لئیے سوچیں۔۔۔_




یہ دنیا کی زندگی چلی جائے گی صرف نیکیاں باقی رہ جائیں گی

  سُبْحَانَ اللّٰهِ...
 اَلْحَمْدُ للّٰهِ...
 لَٓا إِِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ...
 اللّٰهُ أَڪْبَرْ...

لَاحَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰهِ



Sunday, June 9, 2024

دعا

 *اے پروردگار! یہ چند گھنٹے کی گرمی کی تپش ہم سے برداشت نہیں ہوتی اور ہم بلبلا اٹھتے ہیں۔۔*🥺❤‍🩹

 *یا اللّٰہ ہمیں جہنم کی ہولناک آگ سے بچانا، ہماری کھالوں میں وہ تاب نہیں کہ ہم تیرا عتاب سہہ سکیں۔۔۔* ❤‍🩹🥹🤌🏻

 *یا اللّٰہ بروز محشر ہمیں اپنے عرش کے سائے تلے رکھنا۔۔* 🤲🏻🥹

 *اللھم اجرنی من النار۔۔* 🤲🏻

 *اللھم اجرنی من النار۔۔* 🤲🏻

 *اللھم اجرنی من النار۔۔*🤲🏻

اللہ کی یاد

 دل کس لیے بنائے گئے ہیں؟** 🫀

*دل اِس لیے بنایا گیا ہے تاکہ وہ ﷲ تعالیٰ سے محبت کرے۔“*🫀


*اور لوگوں کی محبت کو تم اپنا غم مت بناؤ، پس لوگوں کے دل 💕تو اُلٹتے پلٹتے رہتے ہیں۔*


Friday, June 7, 2024

نماز

*نماز کو ہمیشہ  آرام  سے ٹہر ٹہر کر ادا کریں۔*


*لوگوں سے اسی رفتار سے بات کر کے دیکھیں جس رفتار سے آپ نماز میں سورۃ الفاتحہ پڑھتے ہیں کوئی بھی آپ کی بات نہیں سمجھے گا*
 اور
 *آپ بادشاہوں کے بادشاہ کے ساتھ اس اندازمیں بات کرتے ہیں.....؟

Friday, May 31, 2024

Islamic Post

 

ZarThoughts

┄┅┅❂❀﷽❀❂┅┅┈   


*لوگوں کی باتیں دل پر لینا چھوڑ دو*

 *کیونکہ زندگی کا مقصد رب کو راضی کرنا ہےلوگوں کو نہیں۔۔۔۔*

*رب سے جڑنے کا سفر*

Surah Al Fatiha Full with Tajweed & Translation | Live Quran Class | ZarThoughts Quran Academy

 Surah Al Fatiha Full with Tajweed & Translation | Live Quran Class | ZarThoughts Quran Academy 🎙️  لیکچر  نمبر  01 سورہ الفاتحہ  | آیت...